یہ مانا
تم نے تو گولی کی آواز سن کر کہا
کہ گولی چلی ہے
مگر میں
چٹختی ہوئی ہڈیوں
اور اُبلتے ہوئے خون کے شور میں
گولی چلنے کی آواز سے پہلے ہی
اپنی سماعت کی میت کو دفنا چُکا تھا
اØ+مد ندیم قاسمی